ابنا: العالم کي رپورٹ کے مطابق حسم نے اپنے بيان ميں آل سعود حکومت کو مخاطب کرکے کہا کہ سعودي عرب کے سيکورٹي اور انٹيلجنس ادارے شہريوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں انہيں ايذائيں ديتے ہيں ـ بيان ميں کہا گيا ہے کہ يہ ادارے عالمي قوانين کو نظر انداز کرتے ہوئے منصوبہ بند طريقے سے انساني حقوق کي خلاف ورزي کر رہے ہيں ـ
تنظيم نے ملک کے ممتاز ماہر قانون محمد البجادي کي گرفتاري کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ قانوني امور کے ماہرين پر قانون کي خلاف ورزي، غير ملکي ذرائع ابلاغ کو انٹرويو دينے، عوام کو مظاہرے کے لئے مشتعل کرنے جيسے الزامات عائد کئے جاتے ہيں اور اسے ان کا جرم قرار دينے کي کوشش کي جا رہي ہےـ
تنظيم نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ سيکورٹي فورس کے اہلکار لوگوں کو گرفتار اور اغوا کر رہے ہيں اور انہيں ان کے قانوني حقوق سے بھي محروم کرنے کي کوشش ميں مصروف ہيں اور انہيں ايذائيں ديکر اقباليہ بيان ليا جا رہا ہےـــــ...........
/169